• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخرعالم دنیا کا سفر کرتے ہوئے کراچی پہنچ گئے


پاکستانی اداکارو گلوکارفخر عالم دنیا کا سفرکرتے ہوئےکراچی پہنچ گئےجہاں گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اولڈ ٹرمینل پر ان کا استقبال کیا۔

فخر عالم کے استقبال کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فخرعالم کو پورے پاکستان کی طرف سےخوش آمدید کہتا ہوں، وہ ایک ایسا کام کررہےہیں جس سے زندگی کوخطرہ ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ ہمیں فخرعالم پر فخر ہے،انہوں نے پاکستان کی تاریخ کا انوکھا کارنامہ سرانجام دیاہے۔

دوسری جانب فخر عالم کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاک فوج کاشکریہ اداکرتاہوں۔ وطن کی فضا میں آیا تو عجیب سا جذبہ تھا،میرا کا یہ سفر پاکستان کے لوگوں کے نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ فضائی قوانین کی وجہ سےصرف جوشوابریکن اورکرٹ روئےنےساتھ دیا۔ ان دونوں کی معاونت کے بغیر سفر ممکن نہیں تھا۔


کراچی فخر عالم کی بارہویں منزل ہے، یہاں سے وہ لاہور اورپھر اسلام آباد سے ہوتے ہوئےآگےجائیں گے۔


فخرعالم 28 دنوں میں دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی ہوں گے جبکہ ان کا خواب بھی یہی تھا کہ وہ پہلے پاکستانی کہلائیں جو اکیلےجہاز اُڑا کر پوری دنیا کا سفر کرے۔ اس حوالے سے انہیں نے ٹوئٹ بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے 28 دن میں پوری دنیا گھومنے کا منصونہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ اس دوران وہ دنیا کے 30 مختلف ایئرپورٹس سے جہاز اُڑائیں گے۔

اداکار و گلوکار فخرعالم 10 اکتوبر کو اپنا بچپن کا خواب پورا کرنے کے لیے امریکی ریاست فلوریڈا سے سفرپر نکلے تھے، اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام بھی جاری کیا تھا۔

تازہ ترین