• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’4 روپے فی یونٹ اضافہ عوام کی کمر توڑ دیگا ‘

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ چار روپے یونٹ کا بوجھ عوام کی کمر توڑ کر رکھ دے گا،مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی خسارہ کم کرنے کی بجائے اس کا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے۔ یہ پی ٹی آئی کا وطیرہ بن گیا ہے کہ جو چیز مہنگی کرنی ہو اس کا جواز پچھلی حکومت پر جھوٹے الزامات لگا کر پیدا کیا جاتا ہے۔

انہوں نے فواد چوہدری کی بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے عندیے کے جواب میں ردّعمل دیتے ہوئے کہا ن لیگ کی حکومت پاور سیکٹر کا 10 سے بارہ ارب روپے کا خسارہ خود برداشت کرتی تھی۔

اس سے قبل وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سابقہ حکومت کو بجلی مہنگی ہونے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے تھا کہ ن لیگ کے دور میں لگائے گئے پلانٹس مہنگی بجلی پیدا کررہے ہیں، بجلی کے ہریونٹ پر 2 روپے 63 پیسے نقصان ہورہا ہے،سردیوں اور گرمیوں میں تین ارب یومیہ نقصان ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بجلی کی قیمت نیپرا طے کرتا ہے، نیپرا ہم نے نہیں گزشتہ حکومتوں نے بنایا ہے جس کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کریں ورنہ روز نقصان ہوگا،اس نقصان کی وجہ سے 34 ارب روپے ہرسال گردشی قرضے میں اضافہ ہوا،آج 14 ہزار میگاواٹ بجلی کی طلب ہے۔c

تازہ ترین