آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل14؍شوال المکرم 1440ھ 18؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ زیب اور غفان کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت عبدل ایف سی نے لیژر لیگس سیزن فور میں کارساز ایف سی کو باآسانی 10-5 کی شکست دیکر 16 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

لیژر لیگس سیزن IVکے سلسلے میں کھیلے جانے والے پریمئر ڈویثرن کے میچز میں کراچی یونائیٹڈ اسٹیڈیم پر عبدل ایف سی نے شاندار کھیل کا مظاہر کیا۔ شاہ رخ خٹک مین آف دی میچ رہے۔ جوگا بونیٹو کو نبیل ایف سی کے خلاف پوائنٹس میچ میں کامیابی حاصل ہوئی اور 13پوائنٹس کے ساتھ ان کی دوسری پوزیشن رہی۔ تیسری پوزیشن11پوائنٹس کے ساتھ گلوری ڈیز کے پاس ہے جس کو پوائنٹس میچ میں کامیابی ملی۔

انٹر یونائیٹڈ8 پوائنٹس بنا کر چوتھی پوزیشن پر ہے۔ اس نے فٹبال یونائیٹڈ کو 4-1سے ہرایا۔ اسد حسین نے 2، ویسلے ڈیوڈ اور طلحہ ظہور نے ایک ایک گول کیا۔ اسد حسین کومین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ کارساز ایف سی کی 6پوائنٹس کے ساتھ چھٹی اور نبیل ایف سی 2پوائنٹس بنا کر 7ویں پوزیشن پر ہے۔ڈویثرن ون میں ٹارگیرین یونائیٹڈ کی 13پوائنٹس کے ہمراہ پہلی پوزیشن مستحکم ہے انہوں نے عربین ایف سی کو 3-1سے مات دی ۔

حماد سموں نے اپنی ٹیم کیلئے تینوں گول اسکور کرکے ہیٹ ٹرک بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔انہیں مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔فری اسٹائلر اور این فیگو کے مابین میچ 0-0کی برابری پر ختم ہوا۔فری اسٹائلر کے ابراہیم سیدمین آف میچ رہے ۔این فیگو کی 13پوائنٹس کے ہمراہ دوسری جبکہ فری اسٹائلرکی 7پوائنٹس بنا کر چوتھی پوزیشن ہے۔ تیسری پوزیشن12پوائنٹس کے ہمراہ کلِر ایف سی کے پاس ہے جس نے ایف سی یونائیٹڈ کیخلاف پوائنٹس میچ میں کامیابی حاصل کی۔

ایف سی یونائیٹڈ ایک پوائنٹ بنا کر 8ویں نمبر پر ہے۔ایف سی ایولیو شن کو نائٹس ہاکس کیخلاف پوائنٹس میچ میں کامیابی ملی۔ ایف سی ایولیوشن کے 7پوائنٹس ہوگئے اور انہیں چھٹی پوزیشن ہے۔ اتنے ہی پوائنٹس کے ہمراہ نائٹس ہاکس پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں