• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی 10برس کی آڈٹ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

کراچی (اسد ابن حسن) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے قومی ایئر لائن کی 10 برس (2007-2018) کے ایک کھرب سے زائد گھپلوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی جس کے بعد عدالت نے قومی ایئرلائن کے متعلقہ شعبوں کو وضاحت جمع کرانے کیلئے ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ پورٹ پر اعتراضات ادارے کو موصول ہوگئے ہیں اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے رپورٹ میں 40سے زائد کرپشن، اقرباء پروری اور غیرقانونی بھرتیوں کی نشاندہی کی ہے جس سے پی آئی اے کو دس برس میں 100ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔ سب سے زیادہ نقصان غیر قانونی اور بلا ضرورت ڈیلی ویجز نچلی گریڈ کے ملازمین کی مد میں ہوا جوکہ 24ارب سے زائد ہوا۔
تازہ ترین