• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اسکول نجی سیکٹر کے حوالے کرنے کیلئے 4 ارب روپے مختص

اسلام آباد(شاہد اسلم)سرکاری اسکولوں کے موجودہ انفرا اسٹرکچر کو بہتر کرنےاور پنجاب میں تعلیم کے معیار کو بہترکرنے کی بجائے پی ٹی آئی حکومت نے اسکولوں کو پرائیوٹ سیکٹرکےحوالے کرنے کیلئےاپنے پہلے بجٹ میں 4ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے جبکہ 4277اسکولوں کی آپریشنل منیجمنٹ پرائیوٹ اسکولوں، این جی اوز اور پرائیوٹ افرادکے حوالے کی جاچکی ہے۔اگرچہ سرکاری اسکول ٹھیکےپردینے کامنصوبہ پی ایم ایل(ن) حکومت نے بنایاتھا لیکن پی ٹی آئی حکومت نے اس متنازع اقدام کو جاری رکھنے کا منصوبہ بنایاہے۔ بجٹ کے دستاویز میں بتایاگیاہےکہ پی ٹی آئی حکومت نے اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کےنئے اقدامات کیلئے 4ارب روپے مختص کیے ہیں تاکہ سرکاری اسکولوں کوٹھیکے پر دیکر تعلیم فراہم کی جائے۔ بجٹ دستاویز میں مزید کہاگیاہےکہ یہ کام پنجاب ایجوکیشن انیشی ایٹو منیجمنٹ اتھارٹی (پی ای آئی ایم اے) کے ذریعے کیاجائےگا۔

تازہ ترین