• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹھی سول اسپتال:غذائیت کی کمی کا شکار مزید3بچے دم توڑ گئے

اسلام کوٹ(نامہ نگار)صحرائے تھر میں غذائی قلت و امراض کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، سول اسپتال مٹھی میں زیرِ علاج مزید 3 بچے دم توڑ گئے ہیں۔دم توڑنے والوں میں ڈیڈھ ماہ کی آفتہ بنت فیض، چار روزہ میرجان ولد کچرو اور رحم علی کا نومولود بچہ شامل ہیں۔ سول اسپتال مٹھی میں اب بھی 70 بچے زیرِ علاج ہیں ۔ تھر حالات کا بحریہ ٹاون کے چیئرمین ملک ریاض نے نوٹس لے کر ضلع بھر میں امدادی کارروائیاں شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ملک ریاض کی ہدایت پر بحریہ ٹاؤن کی میڈیکل ٹیم اسلام آباد سے تھر پھنچ گئی ہے۔مٹھی کے گاؤں پھانگھاریو میں بحریہ کی جانب سے میڈیکل کئمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مریضوں کا مفت طبی معائنہ اور مفت ادویات دی گئیں اور بحریہ دسترخواں بھی لگایا گیا۔
تازہ ترین