• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی شہر ’الہ آباد‘ کانام ’پریاگ راج‘ کرنے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کے مشہور شہر الہ آباد کا نام بدل کر ہندوؤں کے قدیم شہر کے نام پر ’پریاگ راج‘ کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز وزیر اعلی کی صدارت میں اتر پردیش کی کابینہ نے متفقہ طور پر کیا ہے جبکہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے نام بدلنے کی مخالفت کی تھی ۔ کابینہ کی میٹنگ کے بعد ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیرسدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہا کہ ʼآج کابینہ میں الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج کرنے کی تجویز منظوری کے لیے پیش کی گئی تھی۔ کابینہ کے سبھی ارکان نے اس پر خوشی ظاہر کی اور اسے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ آج سے الہ آباد پریاگ راج کہلائےگا۔ دوسری جانب یوپی کی حکومت کی جانب سے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
تازہ ترین