• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال کراچی میں ڈینگی وائرس سے دوسری ہلاکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رواں سال کراچی میں ڈینگی وائرس سے دوسری ہلاکت ہوئی ہے ۔ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کے ترجمان کے مطابق نارتھ کراچی کے رہائشی 60 سالہ محمد خلیل ولد محمد شکیل کو چند دن قبل تیز بخار کی حالت میں نجی اسپتال لایا گیا تھا جن میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اسے طبی امداد دی جارہی تھی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور انتقال کر گیا ۔ اس سے قبل رواں سال اپریل میں ایک خاتون ڈینگی وائرس سے انتقال کر گئی تھیں ۔ دوسری جانب گزشتہ ہفتے 25افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے جس کے بعد رواں سال کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 969ہو گئی ہے۔
تازہ ترین