• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1700ٹن فلیٹ ٹینکر’’پی این ایس معاون‘‘ پاکستان نیوی میں شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے لیے تیار کردہ 1700ٹن فلیٹ ٹینکر’’پی این ایس معاون‘‘ پاکستان نیوی فلیٹ میں شامل کردیا گیاپاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں ایک پر وقار تقریب کے دوران صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی مہمان خصوصی تھے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پی این ایس معاون کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں تعمیر ہونے والا سب سے بڑا بحری جنگی جہاز ہے جسے ترکی کی M/s Savunma Teknologiler Muhendisilik (STM) کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ جہاز کئی مختلف قسم کے میری ٹائم آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت کا حامل ہے جن میں سمندر میں موجود پاک بحریہ کے دیگر جہازوں کو تیل اور دیگر فوجی سازو سامان کی فراہمی شامل ہے، جہاز پر 2 ہیلی کاپٹرز کی گنجائش موجودہے۔
تازہ ترین