• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی تشدد کیس،وزیراعظم عمران خان کی بریت فیصلے کیخلاف وفاق کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم عمران خان کی سابق ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس سے بریت کے فیصلے کے خلاف وفاق کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ وزیراعظم عمران خان کی 2014 کے حکومت مخالف دھرنوں کے دوران سابق ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کے مقدمہ سے بریت کے خلاف وفاق کی اپیل پر سماعت کرے گا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمران خان کی مقدمہ سے بریت کی درخواست منظور کر لی تھی جس پر وفاق نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے ذریعے اس بریت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا جسے سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین