• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کاغان ، ناران اورشوگراں میں موسم سرما کی پہلی قبل از وقت برفباری


مانسہرہ کے مختلف مقامات پر میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا سوموار کی شام کو شروع ہونے والی بارش منگل دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے جاری رہی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

وادی کونش، وادی سرن کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی، سیاحتی مقامات وادی شوگراں، کاغان اور ناراں میں موسم سرما کی پہلی قبل از وقت برفباری ہوئی۔

شوگراںٕ میں تقریبا 5 سے 6 انچ جبکہ ناراں میں 6سے8 انچ تک برف ہو چکی ہے جس سے ناراں سے جلکھڈ اور آگے سڑک ٹریفک کیلئے بند ہے ۔

غیر متوقع برفباری سے جلکھڈ اور آگے مقامی لوگوں کے علاوہ خانہ بدوشوں کے قافلے اور ریوڑ شدید برفباری سے محصور ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین