• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارتِ مواصلات کی 33گاڑیاں 4کروڑ 47 لاکھ روپے میں فروخت

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیر اعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے تحت وزارتِ مواصلات کی76گاڑیوں کی نیلامی کا عمل جاری ہے، 33گاڑیاں فروخت ہو گئیں ، نیلامی سے وزارتِ مواصلات کو 4 کروڑ 47 لاکھ روپے ملے، نیلام ہونے والی گاڑیوں میں 4 پراڈو جیپس، 4 ڈبل کیبن اور 2 ہائی ایس سمیت متعدد گاڑیاں شامل ہیں، بتایا گیا ہےکہ خریداروں کو 10 فیصد ٹیکس ایف بی آرکو دینا ہوگا، اس موقع پر وزیرِ مملکت مراد سعید نے کہا گاڑیوں کی فروخت سے حاصل ہونیوالی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائیگی، بڑی بڑی گاڑیوں کے مزے ختم ہو گئے ہیں، افسروں کو اب کارکردگی دکھانا ہوگی، وزارتِ مواصلات کی گاڑیوں کی نیلامی وزیرِ مملکت کی ہدایت پر کی گئی ہے۔
تازہ ترین