• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،2011ء سے ابتک لاپتہ ہونیوالے شہریوں کی تفصیلات طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نےلاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران 2011 سے اب تک لاپتہ ہونے والے شہریوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں،جسٹس منظور احمد ملک کے سربراہی میں قائم د و رکنی بنچ نے منگل کے روز لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی تو لاپتافراد کی بازیابی سے متعلق کمیشن کی جانب سے پیشرفت ر پورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی ، ر پورٹ کے مطابق کل 5ہزار 4 سو30 لاپتہ افراد کے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں جن میں سے 3 ہزار 5 سو 55کیسز نمٹا دیئے گئے ہیں۔
تازہ ترین