• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر میں 660 میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ کی تعمیر کا 90 فیصد کام مکمل

اسلام آباد (اے پی پی)تھر میں زیرتعمیر کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹ کی تعمیر کا 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے کول پاور پلانٹ سے 660 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ، مقررہ ہدف سے 5ماہ قبل تعمیر مکمل ہو گی اور بجلی کی پیداوار دسمبر 2018ء میں شروع ہو جائے گی۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت تھر میں مقامی کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کی تعمیر اینگرو پاور تھر لمیٹڈ (ای پی ٹی ایل) اور سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی (ایس ای سی ایم سی) کے باہمی اشتراک سے کی جارہی ہے،کول پاور پلانٹ کی تعمیر کا 90 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے اور منصوبے کے مطابق مقررہ ہدف سے پانچ ماہ قبل تعمیر مکمل ہو گی۔
تازہ ترین