• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس جعلی مقابلے میں مار دیگی، منشا بم، گرین تھانے میں بند

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے زمینوں پر قبضوں اور دہشت گردی کے مقدمات میں پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم منشا بم کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر لاہور پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آج بدھ کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا، منشیا بم کو گرین تھانے میں بند کردیا گیا۔ منگل کو تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے لاہور پولیس کے ہمراہ منشابم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا تو منشا بم نے کہا کہ میرے وکیل کا انتظار کیا جائے، منشا بم نے عدالت سے استدعا کی کہ پنجاب پولیس پر اعتماد نہیں، قتل کر دیا جائے گاکسی ایماندار پولیس افسر کو تفتیش سونپی جائے ۔ پولیس کی جانب سے تین روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی،عدالت نے منشا بم کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر لاہور پولیس کے حوالے کر دیا۔ منشا بم اور اس کے بچوں پر زمینوں پر قبضے کے 70 سے زائد کیسز رجسٹرڈ ہیں۔ 
تازہ ترین