• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’سعودی عرب نے صحافی گمشدگی پر احتساب کا یقین دلایا ہے‘‘

سعودی بادشاہ اور ولی عہد سے ملاقات کے بعد امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت نے صحافی کی گمشدگی پر احتساب کا یقین دلایا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ کے مطابق سعودی بادشاہ اور ولی عہد سے ملاقات میں دو ٹوک بات چیت دوستانہ ماحول میں ہوئی۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ سعودی قیادت حقائق جاننے اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے، ان کاکہنا ہے کہ واقعے میں چاہے کوئی اہم شخصیت یا اعلیٰ عہدیدار ہی کیوں نہ ملوث ہو تحقیقات ضرور ہوگی۔

واضح رہے کہ منحرف سعودی صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبر کو سعودی قونصل خانے سے لاپتہ ہوئے تھے، جبکہ سعودی عرب نے استنبول کے قونصلیٹ میں کسی واقعے سے مکمل لاعلمی کا اظہار کیا ہے .

تازہ ترین