• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سے وزیر آباد چلنے والی تاریخی بابو ٹرین بند

ریلوے حکام نے غریب ملازمین اور طالب علموں کی واحد سواری بابو ٹرین کو بغیر وجہ بتائے غیر معینہ مدت کے لئے منسوخ کر دیا ہے.

ریلوے حکام کی جناب سے ٹرین بند کرنے کا نوتیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

بابو ٹرین وزیر آباد سے صبح پانچ بجے روانہ ہو کر صبح سات بجے لاہور پہنچ جاتی تھی،مسافروں نے ٹرین بند ہونے پر احتجاج کیا ہے۔

ریلوے حکام نےتاریخی بابوٹرین بند کرکے نئی ٹرینیں چلانے کا سلسلہ شروع کر دیا،لاہور سے وزیر آباد کے درمیان چلنے والی بابو ٹرین بند ہونے پر مسافر سراپا احتجاج ہیں۔

ان مسافروں کا کہنا ہے کہ ریلوے حکام، وزیر اعظم،ریلوے وزیر اور پارلیمانی سیکریٹری کو خوش کرنے کے لئے ان کےانتخابی حلقوں سے نئی ٹرینیں چلارہے ہیں جو مسلسل خسارے کا شکار ہیں لیکن عوام میں مقبول بابو ٹرین کو بند کر دیا گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دو نئی ٹرینوں کا افتتاح کیا تھا جس میں سے ایک موئن جو دڑو ایکسپریس روہڑی سے کوٹری تک چلائی جائے گی جبکہ روہی فاسٹ پسنجر روہڑی سے خانپور تک چلائی جائے گی۔

تازہ ترین