• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’پنجاب کا بجٹ حقیقت پسندانہ ترقیاتی اہداف پر مبنی ہے‘‘

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا بجٹ حقیقت پسندانہ ترقیاتی اہداف پر مبنی ہے سابق دورمیں نمائشی منصوبوں پر زیادہ توجہ دی گئی ۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ پنجاب کا بجٹ صوبے کی یکساں ترقی کا آئینہ دار ہے بجٹ میں سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے عوام کی فلاح و بہبود کو اپنی ترجیح بنایا ہے یہ بجٹ ماضی کی حکومت کی طرح الفاظ کی جادوگری نہیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ ہمارے بجٹ میں حقیقت پسندانہ اعداد و شمار رکھے گئے ہیں اورعوام کی خوشحالی پر فوکس کیا گیا ہے، موجودہ حالات میں اس سے بہتر اور متوازن بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا۔

تازہ ترین