• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایتھوپیا میں تبدیلی، نئی کابینہ پر خواتین کا راج


ایتھوپیا میں بھی تبدیلی آگئی ، ملک کی نئی کابینہ میں نصف حکومتی عہدوں پر خواتین کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایتھوپیا کے وزیر اعظم ایبی احمد نے وزیر دفا ع سمیت نصف حکومتی عہدوں کی وزارت خواتین کے حوالے کر دی۔

ایتھوپیا میں وزیر دفاع کا عہدہ انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے جو کہ خاتون رہنما عائشہ محمد کو دیا گیا ہے، وہ اس سے پہلے وزیرِ تعمیرات رہ چکی ہیں۔

واضح رہے42 سالہ ایبی احمد رواں سال اپریل میں ایتھوپیا کے وزیر اعظم کے غیر متوقع استعفیٰ کے بعد ملک کے نئے وزیراعظم بنے تھے۔

انہوں نے 28 سے 20 سے وزرا کی تعداد کم کرتے ہوئےنئی کابینہ کے اعلان کے موقع پر کہا کہ ’خواتین کم بد عنوان ہیں اور وہ ملک میں امن اور استحکام لانے میں مدد ملے گی،روانڈا کے بعد، ایتھوپیا دوسرا افریقی ملک ہے جہاں وزرا میں نصف خواتین ہیں۔

ایبی احمد نے وزیراعظم بننے کے بعد کئی اصلاح پسند اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے دو برس کے لیے پڑوسی ملک ایرٹریا کے ساتھ متعدد جھڑپوں کو بھی ختم کر دیا ہے۔

انہوں نے ملک کی معیشت پر حکومتی گرفت کو کم کیا اور ہزاروں سیاسی قیدیوں کو رہا کر دیا۔

ایتھوپیا میں تبدیلی، نئی کابینہ پر خواتین کا راج
سابق اسپیکر مفیریت کامل

پارلیمان کی سابق اسپیکر مفیریت کامل، ملک کی پہلی وزیر برائے امن ہوں گی، ملک کی انٹیلی جنس اور سکیورٹی ایجنسیوں کے علاوہ، وفاقی پولیس کا انتظام بھی ان کے پاس ہوگا۔

ایبی احمد نے کہا ہے کہ ان کے اصلاحاتی پروگرام کو جاری رکھنا چاہیے تاکہ ملک کو افراتفری کا شکار بنانے والے ادارتی اور اسٹریٹجک مسائل حل ہوسکیں۔

تازہ ترین