• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہد، پنیر،مچھلی، زیتون ، سبزیاں مہنگی ہو گئیں

حکومت نےمختلف درآمدی اشیاء پر ریگیولیٹری ڈیوٹی بڑھا دی،شہد،پنیر،مچھلی،مشروم،زیتون ،امپورٹڈ سبزیاں مہنگی ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نےبعض اشیاء پر پہلی بار ڈیوٹی کا نفاذ کیاہے تاہم مختلف مصنوعات پر ڈیوٹی میں تبدیلی نہیں کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق شہد پرڈیوٹی 20 سے بڑھا کر 30 فیصدکردی گئی جبکہ پنیر پر ڈیوٹی 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصدکردی گئی ۔

اسی طرح مشروم، زیتون اور مختلف سبزیوں اورمچھلی سمیت مختلف امپورٹڈ سمندری خوراک پر بھی 10 فیصد ڈیوٹی عائد کر دی گئی۔

امپورٹڈ کاغذ پر پانچ فیصد ڈیوٹی لگا دی گئی جبکہ اسپورٹس سامان اور جوتوں پر ڈیوٹی میں پانچ فیصد اضافہ کر دیا گیا۔

الیکٹرک ساؤنڈ ایمپلیفائرزپر5 فیصد ڈیوٹی عائد جبکہ امپورٹڈ فرنیچر پر ڈیوٹی 10 فیصد بڑھ کر 45 فیصد ہوگئی ۔فانوس سمیت مختلف الیکٹرک لائٹس اور سجاوٹ پر ڈیوٹی 10 فیصد بڑھ گئی ۔

امپورٹڈ تعمیراتی پتھر پر 10 فیصد ڈیوٹی عائد،جوسز پر ڈیوٹی بھی 10 فیصد، پلاسٹک مصنوعات اور بوتلوں پر ڈیوٹی میں پانچ فیصد اضافہ ، ٹوائلٹ پیپر پر 5 فیصد ڈیوٹی عائد ، اسپورٹس فور بائے فور گاڑی پر ڈیوٹی میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔

اسی طرح مختلف گاڑیوں کے پرزوں کی امپورٹ اور بانس سے بنے فرنیچر پر بھی ڈیوٹی میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، پھولوں کی درآمد پر بھی 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

تازہ ترین