• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


معروف بالی وڈ اداکارہ سمیتا پاٹل کے چاہنے والے آج ان کی 65ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

17اکتوبر1955کو پونے شہر میں پیدا ہونے والی میتا پاٹل نے اپنی تعلیم مہاراشٹرسے پوری کی جن کے والد شیواجی رائے پاٹل مہاراشٹر حکومت میں وزیر تھے جبکہ ان کی ماں سماجی کارکن تھیں۔

کالج کی تعلیم پوری کرنیکے بعد وہ مراٹھی ٹیلی ویڑن میں بطور نیوز اینکر کام کرنے لگیں اسی دوران ان کی ملاقات مشہور فلم ساز شیام بینیگل سے ہوئی۔

ہندوستانی سنیما میں چرن داس چور کو تاریخی فلم کے طورپر یاد کیا جاتا ہے کیونکہ اسی فلم کے ذریعہ شیام بینیگل اور سمیتا پاٹل جیسے دو فنکاروں نے فلمی دنیا میں آغاز کیا تھا۔

سمیتا پاٹل نے اپنے 10سالہ فنی سفر میں کئی کامیاب فلموں میں فن کے جوہر دکھائے اور راج ببر سے رشتہ ازدواج میں بھی بندھ گئیں۔

اپنے دور میں سب سے نفیس اداکارہ سمجھی جانے والی سمیتا پاٹیل آج بھی مداحوں کے دل میں زندہ ہیں جو صرف31سال کی عمر میں بیٹے کے پیدائش کے بعد13دسمبر1986کو اپنے لاتعداد چاہنے والوں کو سو گوار چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

تازہ ترین