• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


برطانوی شہزادی میگھن مارکل نے دورہ آسٹریلیا کے دوران اپنی ساس لیڈی ڈیاناکوخراج عقیدت پیش کیا ۔

برطانوی جوڑا اس وقت آسٹریلیا کے دورے پر ہے۔اس موقع پر شاہی جوڑا کافی خوشگوا ر موڈ میں دکھائی دیا اور کوالوں کو کافی قریب سے دیکھا۔

واضح رہے کہ پہلی نومبر تک جاری رہنے والے اس ٹور کے دوران شاہی جوڑا فجی اور نیو زی لینڈ کا دورہ بھی کرے گا۔

دورے کے دوران شہزادی میگھن نے لیڈی ڈیانا کا سونے کا کڑا اور ٹاپس پہنے ۔

تتلی کی شکل والے ٹاپس کے اوپری حصے میں ہیرے جڑے ہیں ،یہ ٹاپس ماضی میں ڈیانا کی ملکیت تھے۔

تازہ ترین