• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک نائب وزیر دفاع کی نیول چیف سے ملاقات


ترکی کے نائب وزیر دفاع جناب محسن دیری کی نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سر براہ سے ملاقات ہوئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے علاقائی امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

ترک نائب وزیر دفاع اور نیول چیف کے مابین ملاقات کے دوران دو طرفہ دفاعی اشتراکیت کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حال ہی میں پاک بحریہ میں شامل ہونے والا فلیٹ ٹینکرپی این ایس معاون اس اشتراکیت کی بہترین مثال ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ ترکی کےنائب وزیر دفاع نے علاقائی بحری امن کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

تازہ ترین