• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن







ابوظہبی ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں پاکستان نے چائے کے وقفے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 51 رنز بنا لیے ہیں،جبکہ اس کی مجموعی برتری 188 رنز کی ہوگئی ہے۔

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ ہیں جو 6 رنز بنا کر مچل اسٹارک کا شکار بنے۔

اس سے قبل ابوظہبی ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں پاکستان کے اسکور 282 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 145 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کو دوسری اننگ کے آغاز سے قبل ہی آسٹریلیا پر 137 رنز کی سبقت حاصل تھی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 اعشاریہ 4 اوور میں 33 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز 2 وکٹ کے نقصان پر  20 رنز سے کیا تو آسٹریلوی اوپنر ایرون فنچ اور شان مارش وکٹ پر موجود تھے۔

اس موقع پر دونوں بیٹسمینوں نے ٹیم کا مجموعہ 43 تک پہنچایا تو شان مارش 3 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد ہیڈ بیٹنگ کے لیے آئے مگر وہ بھی 14 رنز بنا کر عباس کا شکار بنے۔

عباس کے جانب سے 4 وکٹیں لینے کے بعد پانچویں وکٹ یاسر شاہ کے حصے میں آئی، انہوں نے ایم آر مارش کو 13 کے انفرادی اسکور پر پویلین بھیجا۔

اس کے بعد بلال آصف کی جانب سے وکٹ لینے کی باری آئی، انہوں نے آسٹریلوی قائد ایرون فنچ کی اہم وکٹ 39 کے انفرادی اسکور پر حاصل کی۔

آسٹریلیا کی ساتویں وکٹ ٹم پین کی تھی جو بلال آصف کے ہی حصے میں آئی۔ جبکہ رن آوٹ کی شکل میں  پاکستان کو 8 ریں وکٹ ملی۔

جب آسٹریلیا کا اسکور 132 رنز پر پہنچا تو بلال آصف نے نیتن لائن کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، آسٹریلیا کی 10 ویں اور آخری وکٹ مچل اسٹارک کی تھی جو محمد عباس کے حصے میں آئی۔

یوں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگ 145  رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور پاکستان کو 137 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی۔

واضح رہے کہ ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی پوری ٹیم 150 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد پہلے روز کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے 2 وکٹوں پر 20 رنز بنائے تھے۔

تازہ ترین