• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’آئین میں تو نہیں لکھا کہ یوٹرن نہیں لے سکتے‘

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کہا تھا آئی ایم ایف نہیں جائیں گے،اب جا رہے ہیں تویوٹرن لینا کوئی بری بات نہیں،آئین میں تو نہیں لکھا کہ یوٹرن نہیں لے سکتے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے.

سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے حکومت پرطنز کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ روٹی سات سے دس روپے ہو گئی،دو ماہ میں ڈالر میں سترہ روپے اضافہ ہوگیا،اتنی بڑی تبدیلی پر بھی کہہ رہے ہیں تبدیلی نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ اٹھاسی کےبعد یہ پہلی دفعہ ہوا کہ اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کرلیا گیا،ہم چاہتے ہیں کہ جمہوریت کا سلسلہ جاری رہے،اس ملک میں ڈکٹیٹرز کا احتساب نہیں ہوتا،یہ ساری تلواریں سیاستدانوں کے لیے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکرصاحب وزیرقانون نےنیب قوانین کی بات کی،لیکن یہ بھی ایک رول ہے کہ جو بات پارلیمنٹ میں ہوتی ہے اسے چیلنج نہیں کیا جاتا،آئین کہتا ہے کہ پارلیمنٹ اداروں کی ماں ہے،ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی جنگ لڑی،پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں کہ ہماری حکومت ہویا نہیں ہو۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے لیے پارلیمنٹ کی کمیٹی بنائی گئی،ہمیں لڑائی کا یہ خوف نہیں کہ اپوزیشن لیڈرکوگرفتارکرلیا یا اساتذہ کوہتھکڑیاں لگ گئیں،پارلیمنٹ کا تسلسل،ریاست کی بقا ہے،حکومت اور اپوزیشن کی نااتفاقی کی وجہ سے ملک کی تباہی کرنےوالے بچ جاتے ہیں،کیا کسی کو احساس ہے کہ اس لڑائی سے کیا نقصان ہوا۔

تازہ ترین