• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’نیب کا موجودہ سیٹ اپ نواز ، خورشید نے لگایا‘‘


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیب کا موجودہ سیٹ اپ نواز شریف اور خورشید شاہ کا لگایا ہوا ہے، پی ٹی آئی نے تو نیب میں ایک چپڑاسی بھی مقرر نہیں کیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا کہ ریمانڈ کے دوران کسی ایم این اے کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ آج کے اجلاس پر تقریبا 10 کروڑ روپے کا خرچہ آئے گا، یہ اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے،اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کھلے دل سے اپنی بات کی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں آگے بڑھنا ہے ، اختلافات کے ساتھ اتفاقات کو بھی آگے لے کر چلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ضیاء الحق کی کوکھ سے جنم لیا ،پاکستان کی تاریخ میں پہلی اور آخری بار اس وقت کے وزیر اعلیٰ اور آج کے اپوزیشن لیڈر نے جج کو کہا کہ قید کو 3 سال کے بجائے 7 سال کریں۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ جب اختیار میں تھے تو کوئی لیڈرایسا نہیں تھا جو آپ کی شرارت سے محفوظ رہا ہو۔

قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر اطلاعات کے خطاب کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شور شرابا جاری رہا۔

تازہ ترین