• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن اور تھرل سے بھرپور نئی فلم 'ہنٹر کِلر کا ٹریلر جاری


معروف ہالی وڈ اداکار جیرالڈ بٹلر کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور نئی فلم 'ہنٹر کِلر کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

ہدایتکارڈونووین مارش کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے مشن کی عکاسی کر رہی ہے جب امریکی نیوی کی ٹیم جدید آبدوز میں سوار ہو کر اغواء ہونیوالے روسی صدر کی مدد کے لئے پہنچ جاتے ہیں اور اس ریسکیو مشن کیلئے اپنی جان تک داؤ پر لگا دیتے ہیں۔

معروف امریکی رائٹر جیمی موس کے ناول سے ماخود اس فلم کوٹوبی جیف اورجیرالڈ بٹلر نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کا مرکزی کردار بھی جیرالڈ بٹلر ہی نبھا رہے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں گیری اولڈ مین ،لنڈا کارڈیلینی،مائیکل نیکوسٹ،ٹیلر اسمتھ اورکیرولین گوڈل سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہونگے۔

فلم سمٹ انٹرٹینمنٹ کے تحت رواں سال 26اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

تازہ ترین