• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ہاؤس میں گاڑیوں کی نیلامی، پھر ناکامی

وزیراعظم ہاؤس میں گاڑیوں کی نیلامی ایک بار پھر ناکامی کا شکارہوگئی۔

ذرائع کے مطابق آج وزیراعظم ہاؤس میں 49 گاڑیوں کی بولی لگائی گئی جس میں سے صرف ایک گاڑی 90 لاکھ میں نیلام ہوسکی ۔

وزیراعظم ہاؤس میں نیلامی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے،کسٹمز حکام کے مطابق 25 اکتوبر کو دوبارہ نیلامی کی جائے گئی.

وزیراعظم ہاؤس تک لوگوں کی رسائی آسانی سے ممکن نہیں لہذٰا آئندہ نیلامی آئی نائن ڈرائی پورٹ پر کی جائے گی لوگوں کو سمجھنا چائیے کہ ان گاڑیوں میں خصوصویات ہیں ، اس لیے قیمت زیادہ ہے۔

واضح رہے پاکستان کی نئی حکومت نے پیر کو سرکاری ملکیت کی حامل تقریباً سو گاڑیوں کی نیلامی کا آغاز کیا جو نئے وزیراعظم عمران کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرکاری اخراجات میں کمی کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم کا حصہ ہے۔

تازہ ترین