• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہری شہریت کیس : ن لیگ کے 2سینیٹرز نااہل قرار

سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں مسلم لیگ ن کے 2 سینیٹرز کو نااہل قرار دے دیا ہے ۔

عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بہن سینیٹر سعدیہ عباسی اور سینیٹر ہارون اختر کے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا ہے ۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن دونوں سینیٹرز کو ڈی نوٹیفائی کرے ۔

ذرائع کے مطابق دونوں سینیٹرز کی نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن ان دونوں سینیٹ کی نشستوں پر چند روزمیں الیکشن کا اعلان کرے گی ۔

تازہ ترین