• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ،مقدمے کیلئے پولیس کو خط

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ پر اسمبلی سیکریٹریٹ نے مقدمہ درج کرنے کےلئے پولیس کو خط لکھ دیا ہے ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی کی گئی ،اس دوران مائیک ،ٹیبل ،کرسیاں اور دیگر سامان توڑا گیا ۔

خط کے متن کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑکرکے کار سرکارمیں مداخلت کی گئی اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہنگامہ آرائی سے پنجاب اسمبلی کی املاک کو 10سے 12لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

خط میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے لئے ایم پی اے محمد اشرف ،محمد وحید،یاسین عامر ،مرزا جاوید ،زیب النساء اور طارق مسیح گل کو نامزد کرکے ان کے  خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین