• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’اپوزیشن کا سارا جھگڑا 50 لوگوں کو بچانے کےلئے ہے‘

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا سارا جھگڑا ان 50 لوگوں کے لئے ہے جن کا ذکر وزیراعظم کرچکے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی تنقید کے جواب میں ایوان کے باہر فواد چوہدری نےاپوزیشن پر لفظی گولہ باری کی ۔

ان کا کہناتھاکہ اپوزیشن کے ارکان کو اپنے عیاں ہونے کا خدشہ ہے اسی لئے سارا شور مچارکھا ہے ۔

اس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ایوان میں استفسار کیا کہ ان 50لوگوں کے نام بتائیں جائیں جن کا آپ لوگ ذکر کرتے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ نام معلوم ہونے سے پتا چل جائے گا کہ آپ کی چھتری کے نیچے کون ہے اور کون دوسری طرف ہے ۔

اسمبلی اجلاس میں شہبازشریف کی آمد کے موقع پر فواد چوہدری آگے بڑھے لیکن اپوزیشن لیڈر کترا کر مڑگئے ،جس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات بھی اپنی نشست پر واپس لوٹ گئے۔

تازہ ترین