• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر ٹینکر آئندہ40ہزار میں بھی مشکل سے میسر ہوگا، مصطفی کمال

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی میں جو ٹینکر عوام کو چار سے پانچ ہزار روپے کا مل رہا ہے وہ آنے والے وقت میں 40 سے 50 ہزار روپے کا بھی مشکل سے میسر ہوگا۔

سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ کراچی کے لیے پانی کے منصوبے کے فور کی لاگت 12 ارب روپے سے بڑھا کر 81 ارب روپے کردی گئی۔وفاقی حکومت نے کراچی میں پانی کے منصوبے کے 4 کے لئے مزید رقم دینے سے انکار کر دیاہے۔

مصطفی کمال نے ہزارہ برادری کے عمائدین کی دعوت حلیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کا ایک بھی امیدوار منتخب ہوا تو کراچی کے مسائل کے حل کے لیے تعاون کریں گے، کراچی کے مسائل کا حل صرف اور صرف پاک سر زمین پارٹی کے پاس ہے ۔

انھوں نے کہا کہ اُن کے دورِ نظامت میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ کے 3 مکمل کیا گیا جبکہ آئندہ آنے والے سالوں میں پانی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اسی وقت کے 4 پر پیش رفت کی۔

اس موقع پرپاک سرزمین کے امیدوار برائے حلقہ این اے 247 ارشد وہرا اور امیدوار پی ایس 111 ڈاکٹر یاسربھی اُن کے ہمراہ تھے ۔

تازہ ترین