• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر قومی اسمبلی کا شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق اہم انکشاف

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری کےبعد نیب نے مجھے اطلاع دی ۔

انہوں نے یہ اہم انکشاف جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو میں کیا۔

اسد قیصر نے انٹرویو میں مزید کہا کہ شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے معاملے پر میری وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی ۔

ان کا یہ بھی کہناتھاکہ وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں انہیں پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مشورہ دیا تو انہوں نے کہا کہ آپ قانون کے مطابق کام کریں ۔

اسد قیصر نے کہا کہ انتخابی دھاندلی کمیٹی کا چیئرمین حکومت کی طرف سے ہو گا۔


تازہ ترین