• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کا 50 گاڑیوں کے ساتھ دور ہ تھر

تبدیلی کے دعوے دھرے رہ گئے ، پروٹوکول نہ لینے کا دعویٰ کرنے والے گورنر سندھ پچاس گاڑیوں کا قافلہ لے کر تھر پہنچے ،عوام کے حیرت کے مارے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے ۔

مائی بختاور ائیر پورٹ پر آمد کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر صحت عامر کیانی، وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا اور حلیم عادل شیخ 50 سے زائد بڑی اور لگژری گاڑیوں کے قافلے میں تھر کول ایریا پہنچے ۔

قحط زدہ تھر میں حکمراں تحریک انصاف کے گورنر اور وفاقی وزیر صحت کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو دیکھ کر تھری عوام حیرت زدہ رہ گئے۔

موجودہ حکومت کے وزراء کے قافلے نے ماضی کے تمام قافلوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

گورنر کی آمد سے قبل اسلام کوٹ شہر کو انتظامیہ نے بند کروادیا ،پولیس اہلکاروں نے خود ہی دکانیں بند کرادیں۔

دوسری جانب سول اسپتال مٹھی کے فرش کو فائر بریگیڈ کی گاڑی سے دھویاگیا،مریضوں کے ورثا کے بیٹھنے کے لئے بینچ لگا دیئے گئے جبکہ شہر اور ملحقہ علاقوں میں صفائی ستھرائی کی گئی۔

دوسر ی طرف گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میرےقافلے میں اینگرو کی گاڑیاں تھیں جبکہ ہم نے اسلام کوٹ شہرکو بند کرنےکابالکل بھی نہیں کہاتھا۔

تازہ ترین