• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھری عوام کو گندم کی بوری دینااصلی حل نہیں ، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم سے پچھلے50سال کا حساب مانگاجارہاہے،خیراتی چیزوں سےمسائل حل نہیں ہوتے،عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرناچاہتےہیں ۔تھری عوام کو گندم کی بوری دینا حل نہیں،اصل حل ضروری ہے۔


تھرکول ایریا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پچاس لاکھ گھربناناکوئی آسان کام نہیں ہے۔لوگ تبدیلی سےمایوس ہوچکےتھے،22سال کی جدوجہد کےبعد عمران خان کی شکل میں تبدیلی آئی ہےجس کےلئےعوام کا ساتھ چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ گھروں کی تعمیر آبادی اورضرورت کےحساب سےکی جائےگی،ہم نے کبھی نہیں کہا کہ قرضہ نہیں لیں گے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہم نے قرضہ نہ لینے کا کبھی نہیں کہا ، ہم قرضہ لیکر عوام کو دلدل سےنکالنےکی کوشش کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ صنعتوں کےلئےگیس کی قیمتیں بڑھائیں ہیں،عوام پرفرق نہیں پڑےگا، عوام کی خدمت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔

تازہ ترین