• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی بریت کی درخواست پر ریکارڈ طلب

وزیر اعظم عمران خان کی بریت کی درخواست کے خلاف سابق ایس ایس پی عظمت اللہ جونیجوتشدد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق کی اپیل پر انسداد دہشت گردی عدالت سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔

جسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی ۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے4مئی کوعمران خان کی بریت کی درخواست منظورکی تھی ،بریت کالعدم قراردےکرملزم کے ٹرائل کا حکم دیا جائے۔

سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروقی نے سرکاری وکیل سے پوچھا کہ ’’کیا آپ نہیں چاہتے کہ وزیراعظم بری ہوں؟‘‘ اس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالت اگر ملزم کو ٹرائل کے بعد بری کردے تو  ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

عدالت نے سوال کیا کہ کیا اس کیس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں؟ جواب دیا گیا کہ جی ہاں 11 گواہوں کے بیانات قلمبند ہوئے ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کسی ایک نے بھی ملزم کے خلاف شہادت نہیں دی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا مکمل ریکارڈطلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کرد ی گئی۔

تازہ ترین