• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’می ٹو‘ مہم کے شکار ، بھارتی وزیر ایم جے اکبر نے استعفیٰ دے دیا

بھارت میں جاری ’می ٹو‘مہم کا شکار بننے والے بھارتی وزیر مبشر جاوید اکبر (ایم جے اکبر) نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔

بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر نے استعفیٰ دینے کے بعد ایک بیان میں کہا کہ اپنے خلاف الزامات کو غلط ثابت کرنے کےلئے عدالت جائوں گا۔


ان کا مزید کہناتھاکہ مجھ پر لگنے والے الزامات کے غلط ثابت ہونے تک عہدے ہٹ جانا بہتر ہے ،اس لئے میں نے وزارت سے استعفیٰ دیا ہے۔

بھارتی وزیر پر ان کے ساتھ کام کرنے والی خاتون نے جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے جس کے بعد متعدد خواتین ایم جے اکبر کے خلاف می ٹو مہم میں شامل ہوئیں۔

گزشتہ روز ہی وزیر مملکت برائے خارجہ نے جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی صحافی ساتھی پریا رامانی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا جس کی سماعت 18 اکتوبر کو ہونی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے وزیر ایم جے اکبر سیاست میں آنے سے قبل صحافت کے پیشے سے منسلک تھے،انہوں نے 1976 میں ہفتہ وار سیاسی اخبار سنڈے شائع کیا تھا جب کہ دو روزہ اخبار ٹیلیگراف 1989 اور دا ایشین ایج 1994 میں نکالا۔

وہ کئی مقامی اور بین الاقوامی اخبارات کے ایڈیٹوریل ڈائریکٹر بھی رہے، انہوں نے جواہر لال نہرو کی سوانح حیات کے علاوہ میکنگ آف انڈیا، کشمیر بی ہائنڈ دی ویل، فسادات کے بعد فساد اور ایک سفر نامہ سمیت کئی عالمی افسانوں کے تراجم بھی کیے۔

تازہ ترین
تازہ ترین