• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے

پاکستان میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے ،قومی ادارہ صحت بین الاقوامی پولیو لیبارٹری کی رپورٹ کی تصدیق کردی ۔

رپورٹ کے مطابق پولیو کے دونوں نئے کیسز بچیوں میں پائے گئے ہیں ،4سالہ بچی کا تعلق خیبرایجنسی اور ساڑھے 4 سال کی دوسری بچی کا تعلق کراچی سے ہے۔

رپورٹ انکشاف کیا گیا کہ بچیوں میں پولیو وائرس پایا گیا تاہم وہ معذوری سے بچ گئیں،ملک بھر میں رواں سال پولیس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطا کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس دن بہ دن کمزور ہورہا ہے۔

تازہ ترین