• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوسکتا ہے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے، مسائل کے حل کےلیے دوست ممالک سے رابطہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ عام آدمی کی مشکلات کو کم کیا جائے، توقع ہے اپنی پالیسیوں سے بہت جلد مسائل پر قابو پا لیں گے۔

اسلام آباد میں پی بی اے ، سی پی این ای اور اے پی این ایس کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت تنقید کا خیر مقدم کرتی ہے،میڈیا انڈسٹری کو سپورٹ کریں گے۔

انہوںنے کہا کہ مسائل حل کریں گے، ملکی اقتصادی مسائل کی وجہ سے میڈیا کو بھی مشکلات درپیش ہیں، ملاقات میں میڈیا انڈسٹری کو درپیش چیلنجز اورمختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت تعلیم،صحت اور ثقافت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ان کی کامیابی کی بڑی وجہ میڈیا ہے اسے سپورٹ کریں گے۔

وزیراعظم نے نیوز پرنٹ پرعائد پانچ فیصد ڈیوٹی ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

تازہ ترین