• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے قریبی دوست صاحبزادہ جہانگیر کا عہدہ لینے سے انکار

وزیراعظم عمران کے قریبی دوست صاحبزادہ جہانگیرعرف چیکو نے معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے انکار کردیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق صاحبزادہ جہانگیر نے سوشل میڈیا پر تنقید کے باعث عہدہ لینے سے معذرت کرلی ہے ۔

صاحبزادہ جہانگیر کے بطور معاون خصوصی برائے بیرونی سرمایہ کاری تقرری کا نوٹیفکیشن 15 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کا کہنا ہے صاحبزادہ جہانگیر نے عہدہ سنبھالنے سے انکار کر دیا ہے ۔

سوشل میڈیا پرصاحبزداہ جہانگیرپربدعنوانی اوربینک ڈیفالٹرکے الزامات لگائے گئے تھے، صاحبزادہ جہانگیرپربرطانیہ میں3 کمپنیوں کے ڈیفالٹر اور بدعنوانی کے الزامات کا چرچا رہا۔

سوشل میڈیا کے مطابق صاحبزادہ جہانگیر جن کمپنیوں کے ڈائریکٹر اور سیکریٹری رہے وہ تمام بند ہو چکی ہیںجن میں میجر لاجک لمیٹڈ، کیوپولا ٹریڈ کور لمیٹڈاور دی ویب سائٹ کارپوریشن لمیٹڈ شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق بطور سیکریٹری ان کی کمپنی میجر لاجک لمیٹڈ پر 2 مرتبہ مالی بے ضابطگی کا جرم بھی ثابت ہوا۔

صاحبزادہ جہانگیر کو 1982 اور 1987 میں لندن ان لینڈ ریونیو کی جانب سے تحقیقات کا بھی سامنا رہا اور لندن میں ان پر پابندیاں بھی عائد ہیں۔

ان کے تقرر پر اپوزیشن نے بھی شدید ردعمل ظاہر کیا ، اپوزیشن کا موقف ہے کہ زلفی بخاری اور انیل مسرت کے بعد عمران خان نے ایک اور دوست کو نواز دیا جو دہری شہریت رکھتے ہیں۔

تازہ ترین