• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا گانا ، ’زندگی‘مقامی پروڈیوسرز کی فلموں سے بھی زیادہ مہنگا

معروف گلوکار، پروڈیوسر، میوزیشن اورکنسرٹ آرگنائزر سلمان احمد کا کہنا ہے کہ چار سال قبل انھوں نے ایک البم تیار کیا تھا جس کا نام ’بیک ٹو لو‘ تھا اور اس میں ایک گانا ’ضروری تھا‘ شامل کیا گیا، یہ گانا اس قدر مشہور ہوا کہ اسے پچاس کروڑ لوگوں نے یو ٹیوب پر دیکھا۔

ان کے مطابق یہ گانا کسی فلم کا نہیں تھا اور ایک ہی گائیک کا گایا ہوا آئٹم تھا اور بگ باس سیزن ایٹ کے ونرز گوہر خان اور کوشل ٹنڈن کے کریکٹر کو سامنے رکھ کر تیار کیا گیا تھا۔

یادر ہے کہ دونوں نے اس ویڈیو سے کافی پذیرائی حاصل کی تھی جبکہ اس گانے اور بالخصوص استاد راحت فتح علی خان کی روح کو چھوجانے والی آواز اور مہارت نے ا سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا تھا۔

سلمان احمد کے مطابق اب چند برس بعد ایک نیا گانا ، ’زندگی‘ سامنے لارہے ہیں جو ہالی ووڈ فلم میں شامل ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس کی لوکیشن محسورکن ہےاور اب تک ناظرین نےکسی فلم ، ڈرامہ سیریل یا کسی ویڈیو میں ایسی شاندار لوکیشن نہیں دیکھی ہوگی۔اس گانے کو بھی عظیم گائیک پر فوکس نہیں کیا گیا ہے،جنھوں نے اپنی سحر انگیز آواز سے اسے بھی لاثانی بنادیا ہے، ویڈیو کی حال ہی پری ویو دیکھنے کے بعد صرف ایک لفظ میں اسے دلوں کو چھوجانے والا نغمہ کہا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کے ڈائریکٹر بڑی ہالی ووڈ فلموں کا حصہ رہے ہیں جبکہ پروڈیوسر سلمان احمد نے ڈائریکٹر کی اس ویڈیو کے حوالے سے کاوشوں کو ناظرین کے سامنے لانے کے لیے راضی کیا۔ اس ویڈیوکا بجٹ بھی یقینی طور پر بہت زیادہ ہے اور یہ مقامی پروڈیوسرز کی فلموں سے بھی زیادہ ہوگا۔

اس کا اجرا ءلندن کے لیسٹر اسکوائر میں ہوگا جہا ں بڑی بڑی فلموں کی نمائش ہوتی ہےاور ’زندگی‘ کو اس طرح پیش کیا جائے گا کہ اس کی اس سے قبل کوئی مثال نہیں ملتی ہو۔

اس سے قبل ’بیک ٹو لو‘ نامی ویڈیو کو آئیفا ایوارڈز کے موقع پر ٹامپا بے فلوریڈا میں دوہزار چودہ میں لانچ کیا گیا تھا۔

واضح رہےکہ سلمان احمد عہد حاضر کے ایک تسلیم شدہ پروڈیوسر اور میوزیشن ہیں اور انھوں نے حال ہی میں دنیا میں کئی لائیوکنسرٹ آرگنائز کیے۔

تازہ ترین