• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100انڈیکس میں 983 پوائنٹس کااضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حکومتی کوششوں اور یقین دہانیوں کے بعد مارکیٹ میں کئی روز سےجاری مندی کا رحجان تبدیل ہو گیا۔بدھ کو زبردست تیزی رہی اور 100 انڈیکس میں 983 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب 36ارب 88 کروڑ روپے سے زائدبڑھ گئی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 6.84 فیصد زائدجبکہ 84.15 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 983.96 پوائنٹس اضافہ سے 37647.34 پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر 385کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 324کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 45 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 36ارب 88 کروڑ 27لاکھ 58ہزار 635روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 76کھرب 96 ارب 11 کروڑ 56لاکھ 28ہزار 904روپے ہوگئی ۔بدھ کومجموعی طور پر 19کروڑ 41لاکھ 67ہزار 150شیئرزکا کاروبار ہوا،جومنگل کی نسبت ایک کروڑ 24لاکھ 37ہزار 430 شیئرز زائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت 299.00 روپے اضافے سے 7299.00 روپے اورانڈس موٹرزاینڈکوکے حصص کی قیمت 52.86 روپے اضافے سے 1110.24 روپے پر بند ہوئی۔ نمایاں کمی پاک ٹوبیکو کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت 125.00 روپے کمی سے 2375.00 روپے ہو گئی۔

تازہ ترین