• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹربینک، روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں 8 پیسے کی کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مقامی کرنسی مارکیٹ میں بدھ کوڈالر سمیت غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ملا جلارجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 133.68 روپے سے گھٹ کر 133.60 روپے اور قیمت فروخت 133.78 روپے سے گھٹ کر 133.70 روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 133.00روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت 133.50روپے سے بڑھ کر 134.00 روپے ہوگئی۔بدھ کو یوروکی قیمت خرید مستحکم اورقیمت فروخت میں50پیسے کااضافہ جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خریدمیں25پیسے اور قیمت فروخت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 20 پیسے اور یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں 30پیسے اورقیمت فروخت میں 40پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔بدھ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید 18.80 روپے اور قیمت فروخت 19.80 روپے سے مستحکم رہی۔

تازہ ترین