• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کنورٹیبل بانڈز جاری کرے، دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی، ظفر شیخ

اسلام آباد (حنیف خالد) دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لئے حکومت کو خصوصی (CONVERTIBLE) بانڈز روپے اور ڈالر میں بیک وقت جاری کرنے چاہئیں یہ بات سٹیٹ بنک آف پاکستان کے سابق مشیر اور وفاقی وزارت خزانہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل قرضہ جات ظفر شیخ نے جنگ کو انٹرویو دیتے ہو ئے کہی انہوں نے بتایا کہ کنور ٹیبل بانڈز ایک خاص قسم کے بانڈز ہونگے جن میں شرح منافع کے ساتھ ساتھ بانڈز ہولڈر کو یہ اختیار ہوتا ہے کہ وہ خاص میعاد تک ان کو ڈیم کے شیئرز میں تبدیل کرا لیں اس سے حکومت کو یہ فائدہ ہو گا کہ شرح منافع عالمی اصولوں کے مطابق تقریباً آدھی شرح پر ملے گا اور اسکو یہ اختیار ہو گا کہ خاص میعاد میں اپنے کنور ٹیبل بانڈز کو شیئرز میں تبدیل کرا لے اور خود ڈیم کی ملکیت کا حقدار بن جائے اس سے نہ صرف ملکی کرنسی کی شرح مبادلہ میں استحکام آئے گا بلکہ اوورسیز پاکستانیوں میں خوشی اور اعتماد کی لہر دوڑ جائے گی اور وہ دھڑا دھڑ ڈالر کنور ٹیبل بانڈز حاصل کرنے لگیں گے کیونکہ ان کی گارنٹی حکومت پاکستان دے گی اور ایک خصوصی قانون کے تحت اس ڈیم کی ملکیت میں ان کی شراکت کو قانونی حیثیت دے گی اس سے حکومت کو نہ صرف شرح سود میں بچت ہو گی بلکہ ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک بہت اچھا اور واضح مربوط پروگرام دیں گے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے عمر بھر کے تجربے کی بنیادپرکہہ رہے ہیں کہ ان بانڈز میں ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ضرور آئے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈالر/ روپے کے کنور ٹیبل بانڈز کے اجرا کا یہ پہلا تجربہ ہو گا اسکی کامیابی کے بعد یہ فارمولا تمام قومی پروجیکٹوں پر استعمال کر سکتے ہیں پاکستان نیشنل سیونگز اور تمام کمرشل بنکوں کو اس معاملے میں اعتماد میں لے کر اس اسکیم کو فوری رائج کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین