• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے گیس بل پانچ سلیب کے مطابق صارفین کو دیئے جائیں گے

اسلام آباد (حنیف خالد) گیس صارفین کو آئندہ بل پانچ سلیبوں کے مطابق ترسیل ہونگے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے گیس صارفین کے لئے پانچ سلیب نافذ کئے ہیں۔ پہلا سلیب ماہانہ کیلئےایک سو یونٹ استعمال کرنا کا ہے۔ دوسرا سلیب 200 اور 300 یونٹ کے درمیان تیسرا سلیب 300 سے چار سو یونٹ استعمال کرنے والوں کا ہے چوتھا 400 سے 500 یونٹ والوں کے لئے ہے پانچواں سلیب پانچ سو اور اس سے زیادہ گیس کے گھریلو صارفین کے لئے ہو گا۔ پہلے سلیب والوں کو 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، تین سو سے اوپر اور 500 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے لئے 700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو 500 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لئے 1400 روپے فی برٹش تھرمل یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے بجلی کے پلانٹوں کے لئے فلیٹ 600 روپے فی ملین بی ٹی یو ریٹ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین