• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

می ٹو مہم: پوجا مشرا کا سلمان خان اور ان کے بھائیوں پر الزامات

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) ’می ٹو‘ مہم کی زد میں بولی وڈ کے دبنگ خان بھی آگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ماڈل اور سابق بگ باس کنٹسٹینٹ پوجا مشرا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام دیتے ہوئے ’می ٹو‘مہم کی حمایت کی اور ساتھ ہی اپنے ساتھ ہونے والے ہرسانی کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور انکے بھائی ارباز اور سہیل خان پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا اور صرف یہی نہیں پوجا مشرا نے بولی وڈ اداکار شتروگن سنہا ان کی اہلیہ اور اداکار سوناکشی سنہا پر بلیک میل بکرنے کے الزامات عائد کئے ہیں ۔ دوسرے جانب ان الزامات پر سلمان خان فیملی اور شتروگن سنہا فیملی کو کوئی جواب یا وضاحت نہیں دی۔ اب تک بھارتی اداکاروں، ہدایتکاروں، کامیڈین، مصنف سمیت سیاستدانوں اور کرکٹرز کے نام بھی اس’می ٹو‘مہم کی زد میں آچکے ہیں ۔

تازہ ترین