• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شاہ رخ خان نے ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کی کہانی کو ناقابل فہم قرار دیدیا


  بولی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے کیریئر کی کامیاب ترین فلم کچھ کچھ ہوتاہے کی کہانی کو ناقابل فہم اور بکواس قراردیتے ہوئے کہا کہ آج تک سمجھ نہیں آیا فلم کی کہانی کیا تھی۔

گزشتہ روز یہاں فلم کچھ کچھ ہوتاہے کی ریلیز کو 20 سال مکمل ہونے کی خوشی میں تقریب منعقد کی گئی جس میں فلم کے مرکزی کرداروں شاہ رخ خان، کاجول، رانی مکھرجی اور فلم کے ہدایت کار کرن جوہر سمیت متعدد افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر شاہ رخ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں کرن جوہر فلم کی کہانی لے کر میرے پاس آئے اور مجھے بہت ہی بکواس کہانی سنائی جو اس کہانی سے بہت مختلف تھی جسے آپ نے فلم میں دیکھا.

اس وقت کرن مجھے اپنی کہانی سے متاثر کرنے کی کوشش کررہے تھے میں کہانی تو نہیں سمجھ سکا لیکن میں نے یہ فلم سائن کرلی اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں کہانی سمجھ نہیں سکا اگر میں کہانی سمجھ لیتا تو فلم اس طرح نہیں بن پاتی جس طرح آپ نے دیکھی۔

تازہ ترین