• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )معروف اداکار و ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ نے دو فلمیں بنانے کا اعلان کر دیا۔ ان میں ایک اردومیں اور دوسری پنجابی فلم ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سرمدکھوسٹ اپنی پنجابی فلم کا پہلے آغاز کررہے ہیں۔ جس کا اسکرپٹ اور اسکرین پلے تیار ہے ۔ اس کی کہانی نیشنل کالج آف آرٹ لاہور کی طالبہ نرمل بانو نے تحریر کی ہے فلم کی عکسبندی کا سلسلہ نومبر کے وسط میں شروع کریں گے۔ جبکہ اردو فلم کی کہانی اور اسکرپٹ خود سرمد کھوسٹ کی تحریر کردہ ہیں ۔

تازہ ترین