• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کانئے میکینزم کے تحت ایران سے اقتصادی تعاون کا فیصلہ

برسلز (این این آئی)یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے ایران کو ادائیگی کے میکینزم کے لیے نیا اتحادی گروپ بنانے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے نئے اتحادی ممالک پر مشتمل ‘بلاک’ کے ذریعے ایران پر امریکی اقتصادی پابندیوں سے بچانے کے لیے اقدام اٹھایا جارہا ہے۔یاد رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اتحادی ممالک کی تجاویز اور مشوروں کو رد کرتے ہوئے 8مئی کو ایران کے ساتھ عالمی جوہری معاہدہ منسوخ کردیا جو2015میں اس وقت کے امریکی صدر بارک اوباما کے دور میں امریکہ اور دیگر عالمی طاقتوں بشمول برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اور روس کے مابین طے پایا تھا۔اب یورپی یونین نے ایران کو ادائیگی کے میکینزم کے لیے نیا اتحادی گروپ بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ اتحادی ممالک فرانس، برطانیہ، جرمنی، روس اور چین کی جانب سے جاری مشترکہ پریس ریلیز کے مطابق ‘اسپیشل پرپز وییکل’ (ایس پی وی) کے نئے میکینزم کا مقصد ایران کو اقتصادی طور پر کھڑا کرنے کے لیے قانونی کاروبار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔یورپی یونین کے خارجہ امور کے ترجمان فیڈریکا موگرریانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کہا کہ ایس پی وی کا مقصد یورپی یونین کے ممبر ممالک ایران کے ساتھ قانونی طریقے سے اقتصادی رابطے قائم کر سکیں گے اور دنیا کے دیگر ممالک بھی اس میکینزم کا حصہ بن سکیں گے۔اس حوالے سے کہا گیا کہ میکینزم سے متعلق تفصیلات بہت جلد پیش کردی جائیں گے۔
تازہ ترین