• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں مکانوں کی قیمتوں میںا ضافہ 5 سال کی کم ترین سطح پر آگیا

لندن( پی اے) برطانیہ میں مکانوں کی قیمتوں میں اضافہ اگست میں5سال کی کمترین سطح پرآگیا، قومی شماریات آفس اور لینڈ رجسٹری کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈکے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں قیمتوں میں مسلسل کمی کے رجحان کی وجہ سے برطانیہ میں مکانوں کی قیمتوں میں اضافہ نیچے آگیا ہے۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ اگست 2018کے دوران پورے برطانیہ میں مکانوں کی قیمتوں میں اضافے کی اوسط شرح 3.2 فیصد رہی، جبکہ جولائی میں اضافے کے شرح 3.4فیصد تھی، اگست 2013میں مکانوں کی قیمتوں میں اضافہ3فیصد سے زیادہ ہونے کےبعد یہ کمترین سالانہ اضافہ تھا۔رپورٹ کے مطابق رواں سال اگست میں مکانوں کے اوسط قیمت 2لاکھ 33ہزار پونڈ رہی،جبکہ رپورٹ کے مطابق مڈلینڈز اورانگلینڈ کے شمال میں مکانوں کی قیمتیں گزشتہ 2سال سے نسبتا ً مستحکم ہیںجنوبی اور مشرقی علاقوں میں قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان ہے،دوسری جانب لندن میں اگست کے دوران مکانوں کی قیمتوں میں0.2فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ جولائی کے دوران قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا،اس کے باوجود لندن میں مکانوں کی قیمتیں پورے برطانیہ کے مقابلے میں بہت زیادہ تھیں۔لندن میں مکانوں کی اوسط قیمت 4لاکھ 86ہزار پونڈ تھی پورے انگلینڈ میں اگست2018کے دوران مکانوں کی قیمتوں میں2.9فیصد کی شرح سے اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
تازہ ترین